میرا کراچینمایاں

آئی جی سندھ پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ عمرکوٹ کے الیکشن سیل کے انچارج ہیں, پیپلزپارٹی

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامراہ نے آئی جی سندھ کے پی ایس 52عمر کوٹ کے حوالے سے صوبائی الیکشن کمیشنر کو لکھے گئے خط پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے انسپکٹر جنرل پولیس پی ٹی آئی جی آف پولیس بن گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی نے خط لکھ کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ عمرکوٹ کے الیکشن سیل کے انچارج ہیں کیونکہ جوبچکانہ حرکتیں پی ٹی آئی صوبے سندھ میں کرتی رہی ہے اب وہی عمل آئی جی نے خط لکھ کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ کو معلوم ہونا چاہئے کہ الیکشن کے شیڈول کے اعلان کے بعد کوئی اور کسی بھی قسم کی پوسٹنگ ٹرانسفر نہیں ہوسکتی ہے لیکن آئی جی صاحب پی ٹی آئی کے لوگوں کو خوش کرنے کیلئے خط لکھ کر اپنے نمبر پورے کردیئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو آئی جی کے اس قسم کے غیر قانونی اور غیر آئینی عمل کے خط کاسختی سے نوٹس لینا چاہئے ۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئی جی سندھ کو فوری طور پر ٹرانسفر کر کے سندھ حکومت کی جانب سے دیئے گئے ناموں میں سے کسی کو بھی آئی جی سندھ مقرر کیا جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close