سیاسی باتیںنمایاں

آئی ایم ایف کےساتھ مذاکرات میں بجٹ کو یرغمال کیا ہوا ہے

شیری رحمان کا کہنا ہے کہ خطےمیں سب سےزیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے2 ہفتےقبل کہا جی ڈی پی  1.5 ہے اور ورلڈبینک کےمطابق جی ڈی پی2 فیصد ہے۔

انھوں نے کہا کہ بجٹ کی ترجیحات آئی ایم ایف طےکررہاہے، آئی ایم ایف کےساتھ مذاکرات میں بجٹ کو یرغمال کیا ہوا ہے، بجٹ پارلیمانی کمیٹیوں کےبجائےآئی ایم ایف سےآرہا ہے۔ پہلی مرتبہ بجٹ آئی ایم ایف سےصاف ہوکرآرہا ہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما کا کہنا ہے کہ 5 میں سے ہر ایک پاکستانی بےروزگار ہے، نوجوان بےروزگارہیں اور حکومت کےمطابق سب اچھا ہے۔

شیری رحمان نے  حکومت سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کامنشورتھا قرضہ نہیں لیں گے،چوری کاپیسہ واپس لائیں گے،چوری کرکےاین آراو لےکر ملک سے باہر کون جارہا ہے؟

ان کا کہنا ہے کہ حکومتی ارکان نیب سےبری الذمہ ہوئے بغیر باہر بھاگ جاتے ہیں، پی ایس ڈی پی صوبوں کے بجائے ایم  پی ایز کو سنبھالنے کیلئے لگا رہے ہیں، پی ایس ڈی پی کی تقسیم منصفانہ نہیں ہے۔

پی پی کی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت بلواسطہ ٹیکس لگانےجارہی ہے اور حکومت فیول لیوی بھی لگانےوالی ہے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close