سیاسی باتیںنمایاں

بلاول بھٹو ہماری فکر چھوڑیں ، ہمیں وزارتوں کا شوق نہیں، عامر خان

ایم کیو ایم رہنما عامر خان نے بلاول بھٹو کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئیے کہا ہے کہ اگر
بلاول بھٹو کو کراچی کی عوام انکے مسائل کی اتنی فکر ہے تو پہلے شہری سندھ کا حق اسے دیں
بلاول بھٹو وفاق پر الزام تراشی سے پہلے اپنے حکومت کی کارکردگی کو دیکھیں بارہ سال سے اقتدار میں رہنے کے باوجود پیپلز پارٹی نے آج تک شہری سندھ اور اسکی عوام کو اسکا جائز حق نہیں دیا کراچی اور شہری سندھ کے ساتھ ناانصافی پر بلاول بھٹو کیا جواب دیں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو یہ بتائیں کہ بلدیاتی سسٹم کو مضبوط بنانے اور بلدیاتی اداروں کی واپسی کے لیے وہ کب قانون سازی کریں گےاپنے مفاد کے لیے صوبائی حکومت صرف آئی جی کے معاملے میں پھنسی ہوئی ہے بلاول بھٹو ہماری فکر چھوڑیں ، ہمیں وزارتوں کا شوق نہیں بلاول بھٹو بتائیں کہ وہ شہری سندھ کے غضب شدہ حقوق کب واپس دلائیں گے کوٹہ سسٹم کے نام پر ناانصافی ، سرکاری نوکریوں کی بندر بانٹ ، جعلی ڈومیسائل پر نوکریاں ، پانی ، ٹرانسپورٹ کے کونسے منصوبے سندھ حکومت نے دئیے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close