جرائمنمایاں

ستر افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کرنےوالے ایم کیو ایم سابق سیکٹر انچارج بری

راچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہرے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ایم کیو ایم سابق سیکٹر انچارج گلشن معمار عمیر صدیقی کو دہرے قتل کے مقدمے میں بری کردیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم کی شناخت پریڈ نہیں کرائی گئی۔ ملزم کا جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اعترافی بیان بھی ریکارڈ نہیں کرایا گیا۔

rangers

پولیس کے مطابق عمیر صدیقی نے گلشن معمار میں ہوٹل پر فائرنگ کرکے دو افراد نیاز گل اور اقبال پٹھان کو قتل کردیا تھا جس کا اعتراف ملزم نے رینجرز کی حراست میں کیا تھا جب کہ ملزم عمیر صدیقی نے 70 سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا بھی اعتراف کیا تھا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close