میرا کراچینمایاں

سرکلر ریلوے کی بحالی شہر کے لئے بہت ضروری ہے,وسیم اختر

میئر کراچی وسیم اختر نے ہے کہا کہ سرکلر ریلوے کی بحالی شہر کے لئے بہت ضروری ہے، سپریم کورٹ کی ہدایت پر تجاوزات کو ہٹایا جا رہا مگر گھروں کو خالی کرانے سے پہلے ان کو متبادل جگہ دی جائے۔ اگر کسی نے سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہے تو اس کی ذمہ دار حکومت ہے۔سرکاری زمین پر قبضہ ہوتا کیوں ہے، اس وقت کیوں روکا نہیں جاتا جب لوگوں نے گھر تعمیر کر لئے اور وہاں رہائش اختیار کرلی، اب ان کو متبادل جگہ دئیے بغیر بے دخل کرنا مناسب نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سیف الرحمن کے ہمراہ یو سی 12 نیو کراچی انڈسٹریل ایریا اور یو سی 25 بفر زون میں زیر تعمیر سڑکوں کامعائنہ کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرچیئرمین ورکس کمیٹی حسن نقوی اور چیئرمین زو کمیٹی محمد حنیف سورتی بھی موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ بلدیہ عظمی کراچی نے محدود وسائل میں رہتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر پر کام شروع کیا ہوا ہے، کام کا معیار میں خود بھی دیکھتا ہوں چھٹی کا دن ترقیاتی کاموں کے معائنہ کے لئے وقف کیا ہے۔ہم خود ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ اور کوالٹی دیکھ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہاں بھی سڑکوں کا تعمیراتی کام عوام اور منتخب نمائندوں کی مشاورت اور مرضی سے کیا جا رہا ہے۔ اس لئے ہمارے کاموں سے عوام مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیوریج اور پانی کی لائنوں میں رساؤ ہمارے لئے بہت بڑے مسائل ہیں، سڑکوں کی تعمیر سے پہلے ان مسائل کو حل کرنا پڑتا ہے۔ یہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ذمہ داری ہے مگر یہ کام کئے بغیر سڑک تعمیر کرنے کا کوئی فائدہ نہیں اس لئے پہلے ہم زیر زمین واٹر بورڈ کی تنصیبات کو درست کر کے سڑکیں تعمیر کرتے ہیں تاکہ دور رس نتائج مرتب ہوسکیں اور سڑک دیر پا کارآمد رہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close