میرا کراچینمایاں

سندھ حکومت کراچی میں 100 نئی بسیں چلائے گی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں محکمہ ٹرانسپورٹ کا اجلاس ہوا اجلاس میں وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی محمد وسیم، سینئر ممبر بورڈ آف روینیو قاضی شاہد پرویز، کمشنر کراچی افتخار شہلوانی، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ عباس ڈیتھو اور دیگر شریک تھے اجلاس میں وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ عالمی ٹینڈرز کے ذریعے 200 بسز خریدنا چاہتے ہیں محکمہ ٹرانسپورٹ بسز خرید کرے گا لیکن نجی شعبے کے ذریعے چلائیں گےیہ سارا عمل سات مہینوں میں مکمل ہوجائے گا 200 بسز میں 100 بسز کراچی میں رکھیں گے باقی دیگر اضلاع میں دینگے بسز سندھ حکومت کی ملکیت ہونگی، پی پی پی موڈ کے تحت آپریٹرز چلائینگےکرایہ اور راستہ سندھ حکومت مقرر کرے گی بسیں موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے اس کا روٹ، وقت، کرایہ وغیرہ موجود ہوگا

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close