شہرِ قائد کراچی آج بھی گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں        کراچی سے لاپتہ ہونیوالی تیسری لڑکی نے بھی نکاح کرلیا        گڈاپ میں سرکاری زمینوں پر قبضہ، غیرقانونی گوٹھ بنانے کا انکشاف        وفاقی حکومت کابینہ کی تشکیل کے بعد گورنرز کی تعیناتی کے لیے متحرک ہوگئی        نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافےکا نو ٹی فکیشن جاری کردیا    

سندھ کے بعض حصوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کا خدشہ ،محکمہ موسمیات

Spread the love

شدید گرمی نے ملک بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث کئی علاقوں میں آج بھی ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں نہیں ہوگا البتہ 13 اور 14مئی کو گرمی کی شدت زیادہ رہے گی جس دوران درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

کی صورتحال برقرار رہے گی
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بعض حصوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کا خدشہ ہے، سبی میں 49، جیکب آباد، دادو، لاڑکانہ اور سکھر میں پارا 46 سے 48 ، ملتان، بہاولپور ، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان میں45 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے جب کہ منگل کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

محکمہ موسمیات نے بالائی اور وسطی سندھ کے علاوہ پنجاب اور بلوچستان میں گرمی کی شدت معمول سے زائد رہنے کی پیش گوئی کی ہے جس کے تحت 12 سے 15 مئی کے دوران گرمی کی شدت زائد ہوگی۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کردی ہے

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *


ISLAM



TAGS