قومینمایاں

شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ انکوائری میں مزید پیشرفت

لاہور:مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ انکوائری میں مزید پیشرفت سامنے آگئی، شہباز شریف نے بیوی بچوں سے کروڑوں روپے نقد اور تحائف کے طور پر وصول کئے، نیب نے بینک ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ حاصل کرلیا۔

نیب دستاویز کے مطابق ،قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے فیملی ممبران سے 10 سالوں میں 4 کروڑ 27 لاکھ 46 ہزار 678 روپے وصول کئے۔

شہباز شریف نے اپنے صاحبزادے حمزہ شہباز سے 2008 میں 1 کروڑ 59 لاکھ 95 ہزار 338 روپے وصول کئے جبکہ اہلیہ نصرت شہباز سے 2009،10 میں 73 لاکھ 50 ہزار تحفے کی شکل میں لئے۔

اس کے علاوہ اپوزیشن لیڈر نے 2017 سے 2019 تک اپنے چھوٹے صاحبزادے سلیمان شہباز سے 1 کروڑ 94 لاکھ 1 ہزار 340 روپے وصول کئے،دستاویز کے مطابق یہ رقوم شہباز شریف کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئیں۔

نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف سے کیش میں موصول ہونے والی رقوم سے متعلق تفتیش کی جائے گی،کروڑوں روپے نقد تحائف کی صورت میں موصول ہونے کے انکم ذرائع سے متعلق بھی شہباز شریف سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف، حمزہ شہباز، نصرت شہباز اور سلیمان شہباز کا بنکنگ ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close