شہرِ قائد کراچی آج بھی گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں        کراچی سے لاپتہ ہونیوالی تیسری لڑکی نے بھی نکاح کرلیا        گڈاپ میں سرکاری زمینوں پر قبضہ، غیرقانونی گوٹھ بنانے کا انکشاف        وفاقی حکومت کابینہ کی تشکیل کے بعد گورنرز کی تعیناتی کے لیے متحرک ہوگئی        نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافےکا نو ٹی فکیشن جاری کردیا    

قوم عنقریب اور جلد خوشخبری سنے گی ،شیخ رشید

Spread the love
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چور چور ہوتا ہے چاہے وہ مکہ مدینہ ہی کیوں نہ چلا جائے۔ شیخ رشید نے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں لکھا کہ کم و بیش 100 ملزم، منی لانڈرر اور کیسوں میں مطلوب چارٹرڈ طیاروں میں اور اسٹینڈ بائی 777 جہاز کے انتظامات کے ساتھ سعودی عرب جا رہے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ علماء کرام ہی بتا سکتے ہیں کہ اس عمرے کی دینی، آئینی اور قانونی حیثیت کیا ہوگی لیکن عمرے پر موجود پاکستانیوں کے امپورٹڈ حکومت کے بارے میں نفرت بھرے جذبات ان کی آنکھوں میں دیکھے اور زبان سے ٹی وی پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ چور چور ہوتا ہے چاہے مکہ مدینہ کیوں نہ چلا جائے، عوام کی بارود سے بھری نظریں چوروں کا پیچھا کر رہی ہیں، عنقریب اللہ خیر کرے گا اور قوم جلد خوشخبری سنے گی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *


ISLAM



TAGS