ادھر اُدھر کینمایاں

ملک بھر میں یکم مئی سے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

ملک بھر میں یکم مئی سے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ نئی سمری تیار کرلی گئی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو موصول ہونے کے بعد حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دی جائے گی۔

نئی سمری کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں پونے 6 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ سمری میں ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی مجوزہ قیمتوں کا تعین پیٹرولیم لیوی کی موجودہ شرح پر کیا گیا۔ پیٹرول پر لیوی 11 روپے 23 پیسے فی لیٹر ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close