قومی

ملک بھر میں 5روزہ انسداد پولیو مہم ٓاج سے شروع

ملک بھر میں رواں سال کی پہلی 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز آج (پیر) سے ہورہا ہے جس کا مقصد 3 کروڑ 96 لاکھ بچوں کو پولیو کی ویکسین پلانا ہے

کے مطابق قومی پولیو مہم میں کراچی شامل نہیں کیوں کہ وہاں انسداد پولیو مہم ایک ہفتے قبل شروع کردی گئی تھی۔

مہم سے محض چند روز قبل ہی قومی ادارہ صحت نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں پولیو کے مزید 5 کیسز کی تصدیق کی تھی جس کے بعد رواں سال کے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 17 ہوگئی تھی

اس سلسلے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ برس دسمبر میں کامیاب قومی مہم کی طرح قوم 2020 میں اس وائرس کے تدارک کے جارحانہ اقدامات کے لیے تیار ہے اور ہمیشہ کے لیے ملک سے پولیو کو جڑ سے اکھاڑنے کا مرحلہ طے کرنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے گزشتہ مہم کے دوران اپنی کارکردگی کا تنقیدی جائزہ لیا اور آئندہ مہم کی بہتر تیاریوں کے لیے صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کام کیا

اس ضمن میں نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے کو آرڈینیٹر رانا محمد صفدر کا کہنا تھا کہ موجودہ جغرافیائی پھیلاؤ اور وائرس کے منتقل ہونے کی رفتار ملک میں بچوں کے لیے حقیقی خطرہ ہے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close