قومینمایاں

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 74 افراد انتقال کرگئے، 3 ہزار 232 نئے کیسز رپورٹ

  ملک میں کورونا وائرس سے مزید 74 افراد انتقال کرگئے جب کہ 3 ہزار 232 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 36 ہزار 725 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3 ہزار 232 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح کورونا مثبت آنے کی مجموعی شرح 8.8 فیصد رہی۔

ملک میں کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 80 ہزار 362 ہوچکی ہے۔ پنجاب میں 3 لاکھ 27 ہزار 362، سندھ میں 2 لاکھ 99 ہزار 194، بلوچستان میں 23 ہزار 866، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 27 ہزار 38، اسلام آباد میں 79 ہزار 221، آزاد کشمیر 18 ہزار 258 اور گلگت بلتستان میں کورونا کے 5 ہزار 423 مصدقہ مریض ہیں۔

گزشتہ روز ملک میں کورونا کے مزید 3 ہزار 754 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، اس طرض ملک میں اس وائرس کو ہرانے والوں کی تعداد 7 لاکھ 92 ہزار 522 ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا کے مزید 74 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ اس طرح کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار 617 تک پہنچ گئی ہے۔ پنجاب میں 9 ہزار 411 ، سندھ میں 4 ہزار 801، خیبرپختونخوا 3 ہزار 786، اسلام آباد 731، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 267 اور آزاد کشمیر میں 514 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ملک میں اس وقت کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 68 ہزار 223 ہے جن میں سے 4 ہزار 443 کی حالت تشویشناک ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close