میرا کراچینمایاں

نعمت اللہ خان کے انتقال کے سوگ میں ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن شرقی، غربی، وسطی اور کورنگی میں تمام سرگرمیاں معطل، نوٹیفکیشن جاری

سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان کے سوگ میں ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن شرقی، غربی، وسطی اور کورنگی میں تمام سرگرمیاں معطل کردی گئی۔ سابق ناظم نعمت اللہ خان کی نماز جنازہ کل ڈیڑھ بجے ادارہ نور حق نیو ایم اے جناح روڈ پر ادا کی جائے گی۔

میئر کراچی نے تمام بلدیاتی نمائندوں اور کے ایم سی کے افسران سے درخواست کی ہے کہ وہ نعمت اللہ خان کے جنازے میں بھر پور انداز سے شرکت کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا نماز جنازہ کے انتظامات کے لئے میئر کراچی وسیم اختر کی مختلف محکموں کو ہدایت جاری کر دی میئر کراچی وسیم اختر کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے لئے علاقے کی صفائی ستھرائی سمیت دیگر امور کی انجام دہی کی ہدایت بھی کر دی جبکہ نماز جنازہ کے دوران ٹریفک کو کنٹرو ل کرنے کے لئے سٹی وارڈنز تعینات کئے جائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close