Home غیر زمرہ وفاق المدارس کے زیر اھتمام سالانہ امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کے اعزاز میں جلد تقریب ہوگی، مولانا طلحہ رحمانی

وفاق المدارس کے زیر اھتمام سالانہ امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کے اعزاز میں جلد تقریب ہوگی، مولانا طلحہ رحمانی

by admin
Spread the love

کراچی ( بادشاہ خان سے) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اھتمام سالانہ امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات اور مدارس و جامعات کے اعزاز میں تقریب چھ فروری 2020ء بروز جمعرات جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی میں ھوگی۔اس تقریب میں ملکی و صوبائی سطح پہ چار سو اٹھارہ (418) پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کو نقد انعامات سمیت نشان اعزاز و نشان امتیاز سے نوازا جائے گا۔وفاق المدارس کے میڈیا کوآرڈینیٹر مولانا طلحہ رحمانی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس تقریب میں گزشتہ چھ سالوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے چار سو اٹھارہ طلبہ وطالبات سمیت ان چھپن مدارس و جامعات کو بھی پہلی بار وفاق المدارس کی جانب سے نشان اعزاز دیا جائے گا۔جبکہ دس یا اس سے زائد پوزیشن حاصل کرنے والے دس اداروں کو بہترین تعلیمی و تربیتی خدمات پہ “نشان اعزاز برائے حسن کارکردگی” کا ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے پروگرام کے نگران وفاق المدارس صوبہ سندھ کے ناظم مولانا امداد اللہ یوسف زئی کی صدارت جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن میں وفاق المدارس کے مسؤلین ومنتظمین کا تفصیلی اجلاس ھوا،جس میں مولانا قاری حق نواز،مفتی اکرام الرحمن،مولانا الطاف الرحمن،مولانا عبیدالرحمن چترالی،مولانا عبدالاحد،مولانا عبدالجلیل،مولانا محمد شاھد،مولانا یوسف شاہ زمان،مولانا محمد راشد،مولانا اکرام اللہ،مولانا عمر انور،مفتی احمد بلتی،مولانا رضاءاللہ،مفتی انس انور نے شرکت کی۔اس موقع پہ مولانا امداداللہ یوسف زئی نے تقریب کے حوالہ سے مشاورت کے بعد ایک ھزار سے زائد علماء ومہتممین سمیت عصری تعلیمی بورڈز کے سربراہان ومعروف ماھرین تعلیم کو دعوت ناموں کی ترسیل ترتیب بھی طے کی۔ نیز سیکورٹی سمیت استقبالیہ و منتظمہ کمیٹیوں کا بھی اعلان کیا گیا۔میڈیا گروپس کے ذمہ داران کو بھی تقریب میں مدعو کرنے کیلئے مولانا طلحہ رحمانی کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کی گئی۔مولانا طلحہ رحمانی نے مزید بتایا کہ تقریب میں وفاق المدارس کے مرکزی نائب صدور مولانا انوار الحق حقانی،مفتی محمد رفیع عثمانی،ناظم اعلی مولانا محمد حنیف جالندھری سمیت مفتی محمد تقی عثمانی،مفتی محمد زرولی خان،مولانا ڈاکٹر محمد عادل خان،مولانا قاری عبدالرشید،مولانا محمد خالد،مفتی محمد نعیم،ناظم مرکزی دفتر مولانا عبدالمجید اور وفاق المدارس کے صوبائی نظماء ودیگر علماء ومشائخ بھی شریک ھونگے۔تقریب کے نگران مولانا امداداللہ یوسف زئی نے تمام کمیٹیوں کے ذمہ داران کیلئے وفاق المدارس کے صوبائی دفتر میں ایک مستقل ڈسک اور کنٹرول روم بھی قائم کیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment