ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کی جانب سے موٹر سائیکل چوروں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری Spread the love کراچی میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کی جانب سے موٹر سائیکل چوروں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کارروائیوں کے دوران تھانہ صدر نے ایک جبکہ آرٹلری میدان نے بھی ایک موٹر سائیکل چور گرفتار کیا، تھانہ صدر نے ڈیفنس کی حدود سے موٹر سائیکل چوری کے دوران بننے والی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ صدر میں گرفتار ملزم کے قبضے سے ڈیفنس اور صدر کی حدود سے چوری شدہ دو عدد موٹر سائیکلز برآمد ہوا جبکہ تھانہ اٹلری میدان میں گرفتار ملزم کے قبضے سے میٹھادر کی حدود سے چوری شدہ ایک عدد موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق تھانہ صدر میں گرفتار ملزم کی شناخت آصف ولد عاشر جبکہ اٹلری میدان میں گرفتار ملزم کی شناخت عامر سہیل ولد غلام یاسین کے ناموں سے ہوئی، دورانِ تفتیش معلوم ہوا کہ گرفتار دونوں ملزمان نشے کے عادی بھی ہیں۔ RELATED کراچی دھماکوں سے متعلق تجزیاتی رپورٹ میں اہم انکشافات شہر قائد کے علاقے کھارادر میں بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والی خاتون سپردخاک سی ٹی ڈی کی دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 افراد گرفتار انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹرک اور مسافر وین کے درمیان خوفناک تصادم،15 جاں بحق متعدد زخمی