جرائم

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کا مختلف علاقوں کا دورہ، جوانوں کی خدمات کو سراہا

ڈی آئی جی ٹریفک نے کراچی میں ہونے والی بارش اور اس کے باعث سڑکوں پر جمع ہونے والے پانی کی وجہ سے ٹریفک کو در پیش آنے والے مسائل کا جائز ہ لینے کے لئے ٹریفک ڈسٹرکٹ ساؤتھ ، ایسٹ اور کورنگی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔ دوران وزٹ تمام ضلعی ایس پی اور ڈی ایس پی صاحبان کو اپنے ا پنے علاقوں میں جوانوں کے ہمراہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے سڑکوں پر موجو د پایا ۔ تمام اسٹاف نے رین کوٹ پہنا ہوا تھا۔دوران وزٹ اچھی ڈیوٹی سرانجام دینے پر تمام افسران و جوانو ں کی خدمات کو سراہا اور جوانوں کو شاباش دی اور ساتھ ہی ہدایات دیں کہ عوام کو زحمت و پریشانی سے بچانے کے لئے سڑکوں پر ٹریفک جام اور کلیئر ہوجانےکی اطلاع فوری طور پر تمام میڈ یا ، سوشل میڈیا کے ذریعے اپلوڈ کرتے رہیں۔ اس کے علاوہ عوام سے گزارش کی کہ ٹریفک سے متعلق کسی بھی قسم کی پریشا نی کی صورت میں ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915یا واٹس ایپ نمبر
پررابطہ کریں جہاں ٹریفک پولیس اسٹاف ہمہ وقت خدمت و رہنمائی کےلئے موجود ہیں03059266907

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close