ادھر اُدھر کی

کراچی بار کی خواتین وکلاء کے بچوں کے لیے ڈے کیٸر سنٹر کا افتتاح

کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر منیر احمد ملک اور جنرل سیکریٹری جی ایم کوراٸی کی جانب سے خواتين وکلا کیلٸے نایاب تحفہ بیبی ڈے کیٸر کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں ناٸب صدر عبدالقدیر مہر، جواٸنٹ سیکریٹری ندیم منگی، خزانچی شانتی دیوی، لاٸبریرین امرت شردھا، میڈیکل کمیٹی کی چیٸرپرسن حنا کرن اور تمام ممبران موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوٸے صدر اور جنرل سیکریٹری نے کہا کہ موجودہ کابینہ نے شروع دن سے محنت اور لگن کے ساتھ وکلا ویلفیٸر کے لٸے کام کیا ہے ہماری وکیل بہنوں کا یہ دیرینہ مسٸلا بھی حل کرنے کا کریڈٹ بھی موجودہ کابینہ کے حصے میں جاتا ہے اب وکیل بہنیں اپنے معصوم بچوں کو بیبی ڈے کیٸر میں لیکر آ سکتی ہیں، تمام ممبران اپنے اپنے شعبے میں کافی محنت کررہے ہیں، بیبی ڈے کیٸر کے قیام کیلٸے ممبران نے دن رات محنت کی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی بار کیلٸے لاٸرز کلب کا قیام، زمین حاصل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لٸے ہم وفاقی حکومت، سندھ حکومت اور دیگر بااثر اداروں اور دوستوں سے رابطے میں ہیں انشااللہ جلد ہی کراچی بار کے وکلا کو بہت بڑی خوشخبری ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی بار ایشیا کی سب سے بڑی بار ہے جہاں پورے ملک سے دوست وکیل یہاں آتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close