میرا کراچینمایاں

کراچی میں گیس سیلنڈر کی دکان میں آگ لگ گئی

کراچی میں گرومندر کے قریب گیس سیلنڈر کی دکان میں آگ لگ گئی خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گرومندر کے قریب گیس سلینڈر کی ایک دکان میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جہاں تیل بھی موجود تھا۔

فائر بریگیڈ نے ایک ٹینڈر کی مدد سے آگ پر قابو پالیا، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے جبکہ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان بھی نہیں ہوا ہے۔

فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق آگ کے باعث دکان میں رکھے ہوئے تمام سلینڈرز کی گیس بھی لیک ہونے لگی، اس صورتحال میں پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر نوائے وقت سے گرومندر جانیوالے روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا ۔

فائر بریگیڈ کی جانب سے آگ بجھانے کے بعد روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close