جرائمنمایاں

کراچی پولیس کورونا وائرس میں فرنٹ لائن سولجر کا کردار ادا کررہی ہے، ایڈیشنل آئ جی کراچی

ایڈیشنل آئ جی کراچی غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ کورونا وباء میں شہریوں کے تحفظ پر مامور تمام محکموں میں سب سے زیادہ کراچی پولیس متاثر ہوئی ہے کراچی پولیس ہر قسم کے حالات کو پسِ پشت ڈالتے ہوئے شہریوں کی سیکیورٹی اور سیفٹی کو یقینی بنائے ہوئے ہے

ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد کی زیر نگرانی ایس ایس یو ہیڈ کوارٹر میں کرونا پیشنٹس ویلفئیر سینٹر کام کر رہا ہے سینٹر کرونا سے متاثرہ ریٹائرڈ اور حاضر سروس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی مدد و رہنمائی کے لئے 24 گھنٹے مصروف عمل ہے

سینٹر کے ماتحت ویلفئیر ٹیم شہر کے تینوں زونز میں مختلف مقامات کا دورہ کرکے پولیس اہلکاروں اور عوام کو کرونا کی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرتی ہے۔وائرس کی علامات کی صورت میں پولیس کے جوانوں کو ٹیسٹ اور دیگر علاج معالجے میں مدد بھی کرتی ہے

ویلفئیر ٹیم گزشتہ ماہ 3,300 سے زائد پولیس اہلکاروں کی اسکریننگ کر چکی ہے اب تک ویلفئیر سینٹر کے تحت 1989 اہلکاروں کے ٹیسٹ قطر ہسپتال، سندھ گورنمنٹ ڈسپینسری پی آئی بی کالونی اور ڈی ایچ او سائوتھ آفس میں کروائے جا چکے ہیں، ایڈیشنل آئ جی کراچی

کرونا پیشنٹس ویلفئیر سینٹر کی جانب سے کرونا وائرس سے متاثرہ تمام اہلکاروں کی خیریت معلوم کی جاتی ہے اور اب تک سیکیورٹی ڈویژن کے175 اہلکاروں کو ان کی حوصلہ افزائی کے لئے پھل اور پھول بھجوائے جاچکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے ، غلام نبی میمن

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close