میرا کراچینمایاں

کراچی کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے, وسیم اختر

میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ شہریوں سے جمع ہونے والے ٹیکسوں کی بندر بانٹ کے لئے اتھارٹیاں بنائی جارہی ہیں،سپریم کورٹ نے کراچی کا ماسٹر پلان بنانے کے لئے کہا تھا سندھ حکومت نے ماسٹر پلان اتھارٹی بنا دی، کراچی کے عوام دیکھیں کہ انہیں کس طرح تقسیم در تقسیم کیا جارہا ہے، کراچی کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے کراچی کو مزید تقسیم کرکے مالی و سیاسی فائدے حاصل کئے جارہے ہیں، یہ بات انہوں نے لانڈھی کورنگی چڑیا گھر میں نو تزئین شدہ مچھلی گھر کا افتتاح کرنے کے بعد ”روشن پاکستان“ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان، وائس چیئرمین ضلع کورنگی سید احمر علی، سینئر ڈائریکٹر ریکریشن خورشید شاہ، ڈائریکٹر چڑیا گھر کنور محمد ایوب اور دیگر افسران کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں بچے، خواتین اور نوجوان موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی جو فنڈز جنریٹ کرتی ہے وہ شہر کے لئے ناکافی ہیں، حکومت سندھ سے جو فنڈز مل رہے ہیں وہ نہ ہونے کے برابر ہیں، کے ایم سی کا اپنے محدود وسائل میں یہ سہولیات فراہم کرنا بڑی بات ہے، میئر کراچی نے کہا کہ یہ شہر آپ کا ہے اور ہم سب کو مل کر اس کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہے، لانڈھی کورنگی نے بہت سے نامور لوگ پیدا کئے لیکن اب ان علاقوں میں بچے اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نشے میں مبتلا ہورہی ہے جو تباہی کا راستہ ہے، بچے اور نوجوان نشے سے پرہیز کریں اور والدین اس سلسلے میں ان کی رہنمائی کریں، انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان آج ہمارے ساتھ ہیں اور میں نے اسکواش کے عالمی چیمپئن جہانگیر خان، کرکٹر سرفراز احمد، جاوید میاں داد اور دیگر کھلاڑیوں سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ آگے آئیں اور شہروں کی خدمت میں ہمارا ہاتھ بٹائیں کیونکہ لوگ انہیں پسند کرتے ہیں اور جب ایسے لوگ معاشرے کی خدمت میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں تو حالات میں بہتری آتی ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مختلف کھیلوں سے وابستہ کھلاڑی سماجی کاموں میں بھر پور حصہ لیتے ہیں، اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر نے اعلان کیا کہ مچھلی گھر میں داخلے کے لئے بچوں سے ٹکٹ نہیں لیا جائے گا اور انہیں یہ سہولت مفت فراہم کی جائے گی، میئر کراچی نے کہا کہ 2007 میں یہ مچھلی گھر تعمیر کیا گیا تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ مچھلی گھر بند ہو کر رہ گیا تھا اب ایک بار پھر مچھلی گھر کی تزئین و آرائش کرکے شہریوں کے لئے کھول دیا گیا ہے، مچھلی گھر میں مزید خوبصورت اور نایاب مچھلیوں کا اضافہ کیا جائے گا اور لانڈھی کورنگی چڑیا گھر میں مزید نئے جانور لائے جائیں گے، میئر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی کے پاس 14 بڑے اسپتال ہیں اور ہماری اولین ترجیح شہریوں کی صحت ہے میں نے فنڈز نہ ہونے کے باوجود اسپتالوں کو بہتر کرنے کی کوشش کی ہے اور ان شا ء اللہ ان اسپتالوں میں مزید بہتری لائیں گے، اس موقع پر سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ ہم ایک پلیٹ فارم پر کھڑے ہیں اور میں نے اسی علاقے میں کرکٹ کھیلی ہے ہم سب مل کر کام کریں گے تو چیزیں بہتر ہونگی اور جب جب پاکستان میں کرکٹ آتی ہے تو پاکستان پھلتا پھولتا ہے، مجھے اچھا لگتا ہے میں ان علاقوں کو پرموٹ کروں جہاں سے میں یونس خان بنا ہوں، وہی قومیں اچھی ہوتی ہیں جو مثبت رویے کے ساتھ کوشش کرتی ہیں، ترقی،خوشحالی ہمیشہ ایسی ہی قوموں کو نصیب ہوتی ہے، ایک سوال کے جواب میں یونس خان نے کہا کہ پی ایس ایل کا کراچی میں انعقاد انتہائی خوش آئند ہے اور میں ذاتی طور پر پی ایس ایل میں لاہور قلندر کو سپورٹ کررہا ہوں، اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر نے تقریری مقابلوں میں کامیاب ہونے والے شرکاء میں انعامات تقسیم کئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close