میرا کراچی

کرونا وائرس ،چین سے کراچی پہنچنے والے طالب علم ہسپتال منتقل

چین سے کراچی آنے والے نوجوان ارسلان کو  کراچی کے نجی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے اور اس کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے سیمپل قومی ادارہ صحت اسلام آباد بھیج دیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارسلان کو گزشتہ روز اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے 14 دن تک آئسولیشن وارڈ میں رکھا جائے گا اور اسلام آباد سے ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں ارسلان کو ڈسچارج کردیا جائے گا۔

واضح رہےکہ چین کی ووہان یونیورسٹی کا طالب علم ارسلان کراچی کے علاقے لیاری کا رہائشی ہے جس 28 جنوری کو چین سے اپنے گھر پہنچا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close