قومینمایاں

کنٹونمنٹ بورڈز اور ڈی ایچ اے میں کوئی کسی سے پوچھنے والا نہیں,چیف جسٹس کے ریمارکس

سپریم کورٹ نے کراچی کا دوبارہ ڈیزائن بنانے کا حکم دیتے ہوئے اس سلسلے میں سول انجینئرز، ماہرین اور ٹاؤن پلانرز سے مدد حاصل کرنے کی ہدایت کی۔

عدالت نے قرار دیا بتایا جائے کراچی کو کیسے بہتر کیا جاسکتا ہے اور جدید ترین شہر کیسے بنایا جا سکتا ہے، اس حوالے سے آگاہی مہم بھی چلائی جائے، اخبارات اور ٹی وی پر لوگوں کو بتایا جائے کہ شہر کیسے بہتر ہوگا، آئندہ سیشن تک سندھ حکومت کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔

ایڈووکیٹ جنرل سندھ سلمان طالب الدین نے عدالت کو یقین دلایا کہ اچھی تجویز دیں گے، ایک کمیٹی بنائی گئی ہے میں خود اس پر بریف کر دوں گا۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ پتہ نہیں چل رہا کہ کس پر بھروسہ کریں۔

خاتون شہری نے کہا کہ یہ کمیٹی کے چکر میں وقت گزارنا چاہتے ہیں، ان کی کمیٹیوں میں تو وہی لوگ ہیں جو یہ سب کررہے ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close