قومینمایاں

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کےایک ہزار 808 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 22 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 34 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کےایک ہزار 808 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3  لاکھ 49 ہزار 992 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 22 ہزار 088 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 20 ہزار 849 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 34 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 055 ہوگئی۔

سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 072 ، پنجاب میں ایک لاکھ8 ہزار 221، خیبرپختونخوا 41 ہزار 258 ، اسلام آباد میں 22 ہزار 765، بلوچستان میں 16 ہزار 226 ، آزاد کشمیر 5 ہزار 041 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 409 تعداد ہوگئی
Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close