سیاسی باتیںنمایاں

ہمارے مینڈیٹ کو چراکر کسی اور کو دے دیا گیا،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی

کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آج ایم کیوایم کا پیغام ہے کہ مزدور جشن منانے کا حق و اختیار رکھتا ہے ایم کیوایم لیبرڈویژن تبدیلی لانے کا نعرہ نہیں حقیقی تبدیلی لاتی رہی ہےمزدور سیاست میں تبدیلی کا اغاز ایم کیوایم سے ہواہے ہماری ایک پوری نسل نے اپنی جدوجہد تحریک اور مزدوروں کی جدوجہد کیلئے وقف کی ہے جاگیردارانہ نظام نے ہمیشہ ایم کیوایم کو اپنے لئے خطرہ محسوس کیا ہے جو قوم سب سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں انہئ کو سب سے زیادہ محب وطن مناجاتاہے پاکستان و سندھ کے ریونیو میں سب سے زیادہ حصہ ڈالنے والے شہری سندھ کے عوام ہیں ہم ایسے ایوان کا خواب دیکھتے ہیں جس میں مزدور کی نمائندگی مزدور اور کسان کی کسان کرے آج بھی ہمارے مینڈیٹ کو چراکر کسی اور کو دے دیا گیا،کسی جعلسازی سے کراچی کے مینڈیٹ کو تبدیل نہیں کیاجاسکتا ہے تین کروڑ کی آبادی والا شہر کراچی بائیس کروڑ کے پاکستان کو اپنے کاندھوں پر سنبھالے ہواہے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close