Home Latest News بلاول بھٹو عمران خان اور ان کے ترجمانوں کے اعصاب پر سوار ہیں

بلاول بھٹو عمران خان اور ان کے ترجمانوں کے اعصاب پر سوار ہیں

by admin
Spread the love
شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام ناکام سیاستدان بلاول بھٹو کی سیاست سے خوفزدہ ہیں، بلاول عمران خان اور ان کے ترجمانوں کے اعصاب پر سوار ہیں۔ نائب صدر پیپلز پارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی بلاول بھٹو کے عوامی مارچ سے بھی اتنا ہی پریشان تھی جتنا اب ان کے لندن کے دورے سے ہے، نوجوان سیاستدان نے عدم اعتماد تحریک کی قیادت کر کے ثابت کر دیا وہ اس ملک کی سیاست کا مرکز ہیں۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ مخالفین کے پاس جب سیاسی جواب نہیں ہوتے تو ذاتیات پر اتر آتے ہیں، ان کی بدزبانی اور بدتمیزی سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہمارے نوجوان قائد نے ان کی سیاسی دکان بند کر دی ہے، اب بد تہذیبی اور گالم گلوچ کی نہیں، پارلیمان، آئین اور جمہوریت کی سیاست ہوگی۔

You may also like

Leave a Comment