Home غیر زمرہ زہریلی گیس سے ہلاکتوں کی تحقیقات جاری ہےحتمی رپورٹ آتے ہی میڈیا کے ذریعے عوام کو اعتماد میں لیں گے، سید ناصر

زہریلی گیس سے ہلاکتوں کی تحقیقات جاری ہےحتمی رپورٹ آتے ہی میڈیا کے ذریعے عوام کو اعتماد میں لیں گے، سید ناصر

by admin
Spread the love

وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے آج کمشنر کراچی افتخار شالوانی کے ہمراہ کیماڑی میں زہریلی گیس سے ہلاکتوں کے واقعہ کے ھوالے سے میڈیا کو کمشنر آفس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیماڑی واقعہ کی تحقیقات جاری ہے حتمی رپورٹ آتے ہی میڈیا کے ذریعے عوام کو آگاہ کریں گے اور اعتماد میں لیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے لئے ایک ایک شخص کی جان انتہائی قیمتی ہے سیمپل کراچی یونیورسٹی کی لیبارٹری اور پی سی ایس آئی آر بھبور گئے ہیں۔ حتمی نتیجے اور تحقیقاتی حتمی رپورٹ کے بعد ذمے داران کا تعین کیا جائے گا اور متعلقین کے کلاف کارروائی کی جائے گی۔ واقعہ کے فوری بعد سندھ حکومت کے تمام ادارے متحرک ہوگئے تھے جبکہ حکومت، پی ڈی ایم اے اور پاک فوج مل کر کام کررہے ہیں اور حادثہ کی وجوہات سامنے لانے کے لئے ہر ممکنا اقدامات کررہے ہیں۔ کیماڑی میں زہریلی گیس سے دس ہلاکتیں ہوئیں جبکہ ڈھائی سو کے قریب افراد متاثر ہوئے جن میں سے اکثریت کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا اور گھروں کو روانہ ہوگئے۔ محکمہ صحت نے حادثہ کے بعد تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی۔ اب بھی لوگوں کی امداد اور رہنمائی کے لیے سندھ حکومت کے ادارے اور پاک نیوی موجود ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج کے اس جدید دور مین گیس خارج ہونے کی وجوہات کا پتہ لگ جانا چاہیے تھا۔ ایس او پیز اپنی جگہ موجود ہیں کل تک وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ میں خود متاثرہ علاقے اور اسپتالوں کے دورہ پر تھا۔ انتہائی اہمیت کا حمل ہونے کے باعث کراچی پورٹ کی نقل و حمل بہت زیادہ ہے۔ محترمہ شہید بینظیر بھٹو نے کیٹی بندر کا منصوبہ اسی وجہ سے دیا تھا کہ پورٹ آبادی کے بیچ میں نہ ہو۔ کیمیکل کی فیکٹریوں کو بھی شہر سے دور ہونا چاہیے یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ مل کر لوگوں کو ریلیف دینے کا ہے۔ اداروں میں مزید بہتری کی گنجائش ہے۔ یہ مسئلہ صرف ایک علااقے کا ہے دیگر علاقوں میں گیس پھیلنے کی افواہیں درست نہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ضرورت کے تحت اعلاقہ خالی کرنے کی بات کی تھی تاہم اب ایسی صورتحال نہیں ہے۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ اپنا کام کررہا ہے۔ واقعہ کو سیاسی اشو نہیں بنانا چاہتے۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا کہ واقعہ صرف ایک مخصوص علاقے میں ہوا ے اور لوکل سطح پر ہے۔ میڈیا سے درخواست ہے کہ وہ زہریلی گیس دیگر علاقوں میں پھیلنے کے حوالے سے افواہوں پر کان نہ دھرے۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے میں 72 گھنٹے لگتے ہیں حتمی رپورٹ آنے کے بعد وجوہات کا تعین کریں گے۔

You may also like

Leave a Comment