قومینمایاں

ملک میں کورونا کے 1097 نئے کیسز رپورٹ، 38 مریض جاں بحق

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 1097 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 38 مریضوں کی اموات ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے وبائی صورت حال کے حوالے سے تازہ اعداد وشمار جاری کردیے جس میں بتایا گیا ہے کہ اڑتیس نئی اموات کے بعد ملک میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 22ہزار 108 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران 46ہزار124کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے کورونا کے ایک ہزار97نئےکیسز سامنے آئے۔

اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح2.37فیصد رہی۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close