قومینمایاں

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 142 اموات،4487 مثبت کیسز رپورٹ

اسلام آباد: کوروناوبا کے باعث آج 142 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ  4487 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 981 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 11,632,91 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 487 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 804,939 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ79 ہزار 272 ، پنجاب میں 2 لاکھ 93 ہزار 468، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 14 ہزار 661، اسلام آباد میں 73 ہزار 804، بلوچستان میں 21 ہزار 803 ، آزاد کشمیر میں 16 ہزار 659 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 272 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد87 ہزار 794 ہے۔ جب کہ 5 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 142 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 17 ہزار 329 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 5 ہزار 770مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 699,816ہوگئی ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close