جرائمنمایاں

کراچی میں مختلف واقعات میں 2 ڈاکو گرفتار، 2 افراد زخمی

کراچی میں اورنگی ٹاؤن میں مبینہ مقابلے کے بعد 2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، گلستان جوہر میں پستول صاف کرتے ہوئے گولی چل جانے سے دکاندار زخمی ہوگیا،جبکہ سعیدآباد میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے لڑکی زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن گلشن ضیاء میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے، ملزم عمیر اور مزمل کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے۔

گلستان جوہر بلاک 9 میں دکاندار اپنی ہی پستول کی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، زخمی حیدر عباس دکان میں اپنی پستول صاف کررہا تھاکہ اس سے پستول حادثاتی طور پر چل گئی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا، زخمی شخص کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق بلدیہ سعیدآباد میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے20 سالہ لڑکی ارم زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close