
کراچی میں کرونا کا خطرے کے باعث سندھ پولیس کے ٹریننگ اسکولز میں تمام سرگرمیاں معطل کردی گئیں ڈی آئی جی ٹریننگ ناصر آفتاب نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام 10 پولیس ٹریننگ اسکولز میں چھٹیاں دیدی گئیں تمام پاسنگ آوٹ پریڈز بھی فی الحال موخر کردی گئی ہیں زیر تربیت عملے کو امتحان دینے کے لیے کسی ایک دن بلایا جائے گا امتحان کے موقع پر کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر خصوصی انتظامات کیے جائیں گے تمام ٹریننگ اسکولز میں بائیو میٹرک کے ذریعے حاضری کو بھی معطل کردیا ہے