میرا کراچینمایاں

کراچی سےقوم پرست دہشت گرد تنظیم کے 4 کارندے گرفتار

انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور رینجرز نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے قوم پرست دہشت گرد تنظیم کے 4 کارندے گرفتار کر لیئے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق ملزمان میں سجاد علی چنہ، محسن رضا چنہ، نوشاد علی عرف صدام اور اسلم بیگ شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار کیئے گئے چاروں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق سندھ ریولیوشن آرمی اصغر شاہ عرف سجاد شاہ گروپ سے ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close