ادھر اُدھر کینمایاں

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 56 دکانوں کو سیل کردیا گیا

کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے ضلع جنوبی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 56 دکانوں کو سیل اور 4 دکانداروں کو گرفتار کرلیا  جب کہ زائد ریٹ پر اشیا فروخت کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے بھی کیے گئے۔

انتظامیہ نے گارڈن میں 2 پلے لینڈ، 2 بیوٹی سیلون اور 5 دکانوں،آرام باغ میں پلے لینڈ سمیت 5 دکانیں سیل ، برنس روڈ میں ریسٹورینٹس سمیت 7 دکانیں سیل کردیں۔

انتظامیہ کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر صدر کے علاقے میں 29 دکانوں کو سیل کردیا گیا جب کہ ڈیفنس بخاری کمرشل میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 3 سیلون،ایک ریسٹورینٹ، اسٹیشنری شاپ اور موبائل شاپ کو سیل کردیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پرائز لسٹ پر اشیا فروخت نا کرنے پر 26 دکانوں پر 1,32,000 روپے جرمانےعائد کیے گئے جب کہ  ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر گارڈن میں چار دکانیں سیل اور 5,000 جرمانےعائد کیے گئے ہیں۔

انتظامیہ نے بتایا کہ فیس ماسک استعمال نہ کرنے پر 6 لوگوں پر 500 روپے فی کس 3000 جرمانہ عائد کیے گئے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close