قومینمایاں

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 57 افرادانتقال کر گئے،3060 نئے کیس رپورٹ

ملک میں کورونا وائرس نے مزید 57 افراد کی جان لئے لی جب کہ 3060 نئے کیس رپورٹ پوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک میں کورونا کی تشخیص کے لئے 58 ہزار 670 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ 3 ہزار 60 افراد میں اس کی تشخیص ہوئی، اس طرح ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5021 فیصد رہی۔

ملک میں کورونا کے مصدقہ مجموعی مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 3 ہزار 612 ہے۔ پنجاب میں 3 لاکھ 34 ہزار 670، سندھ میں 3 لاکھ 9 ہزار 647، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 29 ہزار 883، بلوچستان 24 ہزار583، اسلام آباد میں 80 ہزار418، آزاد کشمیر 18 ہزار808 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 500 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے مزید 2 ہزار 693 مریضوں نے اس وائرس کو شکست دے دی ہے، اس طرح اب تک ملک میں اس وبا سے شفایاب ہونے والوں مصدقہ مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 20 ہزار 374 ہے۔

کورونا کے جان لیوا وائرس نے مزید 57 زندگیوں کے چراغ گل کردیئے ہیں، اس طرح اب تک اس وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی مصدقہ تعداد 20 ہزار 308 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 9 ہزار 784 ، سندھ میں 4 ہزار 920، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 950، اسلام آباد 745، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 270 اور آزاد کشمیر میں 532 افراد اس وائرس کے ہاتھوں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ملک میں اس وقت کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 62 ہزار 917 ہے جن میں سے 4 ہزار 793 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close