میرا کراچینمایاں

کراچی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 96 افراد گرفتار

 سندھ پولیس کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر صرف کراچی میں 96 افراد گرفتار ہوئے ہیں اور 35 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈبل سواری پر پاپندی برقرار ہے جبکہ کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر 291 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔

ترجمان سندھ پولیس نے بتایا کہ 37 روز کے دوران کراچی میں ایک ہزار 872 مقدمات درج ہوئے ہیں، 5 ہزار 518 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ سندھ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر درج مقدمات کی تعداد 3 ہزار 13 ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ شام 5 بجے کے بعد کسی بھی قسم کی نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ فلاحی اداروں سمیت کسی کوبھی سڑکوں پر اجتماعی افطاری اور سحری کرانے کی اجازت نہیں ہے۔

اس کے علاوہ پولیس کا کہنا ہے کہ شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک پکے ہوئےکھانوں کی ہوم ڈلیوری کی اجازت ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close