حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے، جو آئندہ 15 دن کے لیے نافذالعمل ہوں گی۔وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔ تاہم ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگیا ہے۔






