قومینمایاں

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 52 مریض زندگی کی بازی ہار گئے

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 52 مریض انتقال کرگئے جب کہ 579 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 87 ہزار 14 ہوگئی۔

ملک بھر میں فحال کیسز کی تعداد 17 ہزار 117 ہے۔ اب تک 5 لاکھ 56 ہزار 769 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 59 ہزار 164 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 6 ہزار 281 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 405 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 48 ہزار 478 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 75 ہزار 51 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 5 ہزار 789 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 510 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 63 ہزار 752 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 73 ہزار 258 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 2213 ہے۔ صوبے میں 2 ہزار 99 اموات ہوچکیں۔ 68 ہزار 946 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 45 ہزار 78 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 2 ہزار 3 ہے۔ اسلام آباد میں 504 اموات ہوچکیں۔ 42 ہزار 571 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 97 جب کہ فحال کیسز کی 118 ہے۔ صوبے میں 200 اموات ہوچکیں۔ 18 ہزار 779 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 407 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 708 ہے۔ آزاد کشمیر میں 308 اموات ہوچکیں۔ 9393 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4957 جب کہ فحال کیسز 5 ہے۔ گلگت بلتستان میں 102 اموات ہوچکیں۔ 4850 مریض صحت یاب ہوئے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close