قومینمایاں

ملک بھر کورونا وائرس سے مزید 55 افراد انتقال کرگئے

 

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 55 افراد جاں بحق ہوگئے اور 1974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کووڈ 19 کے مثبت کیسز کی شرح 6.13 فیصد ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا فعال کیسوں کی تعداد 39 ہزار 488 ہے اور اب تک 9 ہزار 929 اموات ہوچکی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 205 ٹیسٹ کیے گئے اور وبا پھیلنے کے بعد سے اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 65 لاکھ 89 ہزار 317 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 309 ہوگئی ہے۔ سندھ میں 2 لاکھ 11 ہزار 276، پنجاب ایک لاکھ 36 ہزار 147 کیسز، خیبرپختونخوا 57 ہزار 467، بلوچستان میں 18 ہزار 082 کیس، اسلام آباد 37 ہزار 272، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 850 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 8 ہزار 215 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار 892 ہے۔ 2263 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور اس تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

این سی او سی کے مطابق مثبت شرح کے لحاظ سے ایبٹ آباد سب سے آگے ہے جہاں شرح 15.95 فیصد تک جا پہنچی۔ کراچی 14.81 کے ساتھ دوسرے اور حیدرآباد 14.47 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

آزاد کشمیر میں کووڈ 19 کے مثبت کیسز کی شرح 12.54، بلوچستان میں 2.71 اور اسلام آباد میں 5.94 فیصد ہے۔

گلگت بلتستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا جہاں مثبت کیسز کی شرح صفر فیصد رہی۔ پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 4.06 اور سندھ میں 8.61 فیصد سامنے آئی۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close