قومینمایاں

ملک بھر میں کورونا سے مزید 60 افراد انتقال کر گئے، 5661 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 60 افراد انتقال کر گئے اور 5661 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 62 ہزار 462 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5661 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 60 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.06 فیصد رہی۔

پاکستان میں آخری بار 9 فیصد سے زائد کورونا کے مثبت کیسز 9 مئی 2021 کو ریکارڈ کیے گئے تھے، 9 مئی کو ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.13 فیصد تھی اور 78 افراد وبا سے انتقال کر گئے تھے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close