روشن پاکستاننمایاں

کراچی گجر نالے پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے

کراچی : گجر نالے پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے سب سے بڑے نالے گجر نالے کو اصل شکل میں بحال کرنے اور نالے پر قائم تجاوزات کے خاتمے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے، پہلے مرحلے میں عارضی تجاوازت کو ہٹایا جارہا ہے اور گھروں اور دکانوں کے اضافہ حصوں کو گرایا جارہا ہے۔

انسداد تجاوزات آپریشن کےلیے 3ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ، کے ایم سی ،ضلعی انتظامیہ ،محکمہ کچی آبادی اورپولیس آپریشن میں شریک ہیں۔

آپریشن کا آغاز نارتھ کراچی زیر وپوائنٹ سے کیا گیا ہے ، پہلے مرحلے میں عارضی تجاوازت کو ہٹایاجارہا ہے جبکہ گھروں اوردکانوں کے اضافہ حصوں کوگرایاجارہاہے ، 30فٹ کی حدود میں قائم تمام تجاوازت ہٹائی جائیں گی۔

آپریشن کے دوران کسی بھی مزاحمت اور سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر رینجرز ، پولیس اور اینٹی انکروچمنٹ فورس کے جوان طلب کئے گئے ہیں۔

اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر محکمہ انسداد تجاوزات بشیر صدیقی نے بتا یا کہ گجر نالہ 60 فٹ سے 80 فٹ تک کلیئر کرایا جائے گا ،تمام مکینوں کو ایک ہفتے کا نوٹس دے دیا گیا ہے، اخبارات میں اشتہار کے ذریعے بھی مکینوں کو گھر خالی کرنے کہا گیا ہے۔

اُن کا  مزید کہنا تھا کہ سروے کے دوران متاثرین کے شناختی کارڈ کی کاپی لی گئی ہے، متاثرین کو حکومت سندھ کی پالیسی کے مطابق دو سال کا کرایہ دیا جائے گا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close