ادھر اُدھر کینمایاں

کراچی میں گارمنٹس فیکٹری کی چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک

کراچی لانڈھی پروسیسنگ زون میں کنٹینر فیکٹری میں جا گھسا جس کے نتیجے میں فیکٹری کی چھت نیچے آگری۔

جیونیوز کے مطابق لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں چھت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔

ہفتے کی علی الصبح فیکٹری کے ملبے سے ظہور نامی شخص کی لاش نکالی گئی جو فیکٹری میں سکیورٹی گارڈ تھا جب کہ فیکٹری کے ایک ملازم کا بتانا ہےکہ احسان نامی شخص تاحال لاپتا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق بریک فیل کنٹینر فیکٹری سے ٹکرانے کے بعد گارمنٹس فیکٹری مکمل منہدم ہوگئی، پولیس، رینجرز، فائر بریگیڈ اور فلاحی ادارے کے اہلکاروں نے ریسکیو آپریشن کے نتیجے میں 3 افراد کو بحفاظت نکال لیا

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close