ڈپٹی کمشنر کیماڑی مختار علی ابڑو کی زیر صدارت جشن عید میلاد النبی ﷺکے حوالہ سے اجلاس کا انعقاد ھوا اور انہوں نے کہا کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ھے کہ دوسری دفعہ آقا ۓ نامدار کے جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے اجلاس کی صدارت کررہا ھوں۔ اجلاس میں ضلع کیماڑی میں موجو د تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے شرکت کی اجلاس میں ضلع کیماڑی میں موجود مسائل اور انکے حل کیلئے غور غوص کیا گیا علماء کرام نے مختلف مسائل سے ڈپٹی کمشنر کیماڑی اور ایڈمنسٹریٹر فیض محمد شیخ کو آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر نے فوری حل طلب مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کیلئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کیماڑی کو ہدایت کی ۔اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اعلی’ کیماڑی اور میونسپل کمشنر بابر علی منگرانی اور دیگر یوٹیلیٹی سروسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے متعلقہ حکام نے شر کت کی۔ اجلاس میں جشن عید میلاد النبی ﷺکے خصوصی ایام میں ان تمام مقامات جہاں محفل میلاد کا انعقاد جلسہ جلوس اور خصوصا مساجد کے اطراف خصوصی صفائی ستھرائی جلوس کی گزرگاہوں کی مرمت اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کے ساتھ ساتھ جراثیم کش ادویات اور ڈینگی کے خاتمہ کیلئے اسپرے کا خصوصی انتظام کیا جا رہاہے تمام افسران اور اہلکار علماء کرام سے رابطہ میں رہیں اور کسی بھی شکایت کا فوری ازالہ ممکن بنائیں آخر میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کیماڑی فیض محمد شیخ اور میونسپل کمشنر بابر علی منگرانی نے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا کہ فوری طور پر جلوس کے رہ گزر میں موجود ٹوٹ پوٹ کا شکار سڑکوں کو ھموار کیا جائیگا اور کناروں پر دونوں اطراف پر چونے کا چھڑکاؤ کیا جائیگا۔ مساجد کے اطراف کو لائیٹوں سے منور کیا جائیگا۔