ادھر اُدھر کینمایاں

کراچی میں ڈینگی وائرس جیسی علامت والا پراسرار وائرس پھیلنے لگا

کراچی میں ڈینگی وائرس جیسے وائرل انفیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔

سربراہ مالیکیولر پیتھالوجی ڈاؤ یونیورسٹی ڈاکٹر سعید خان کے مطابق شہر میں ایسے وائرس کے مریض آرہے ہیں جن کو ڈینگی کی علامات ہیں مگر ڈینگی کا ٹیسٹ کرنے پرمریضوں کا ٹیسٹ منفی آرہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایسے مریضوں میں وائٹ بلڈ سیل اور پلیٹ لیٹس بھی کم ہورہے ہیں جب کہ یہ ڈینگی کا کوئی دوسرا ویرینٹ ہوسکتا ہے، اس معاملے پر مزید تحقیق جاری ہے۔

ڈاکٹر سعید خان کا کہنا تھا کہ شہری مکمل طور پر جسم کو ڈھانپ کر رکھیں، گلی، گھر، محلے میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔

دوسری جانب چلڈرن اسپتال کراچی کے ڈاکٹر محمد ذوہیب کا کہنا ہے کہ اس قسم کے مریضوں کے لیے پلیٹ لیٹس کے میگا اور رینڈم یونٹس دستیاب نہیں ہیں جب کہ سندھ رینجرز اسپتال کے پیتھالوجسٹ ذیشان حسین نے کہا کہ خوش قسمتی سے اس وائرس سے ابھی تک کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔

معروف ہیماٹالوجسٹ ڈاکٹر ثاقب انصاری کا کہنا ہے کہ اس طرح کے کیسز 2008 سے سامنے  آرہے ہیں، ہر 10 میں سے دو مریضوں میں ڈینگی کلاسیکل فیور کی شکایات ملتی ہیں، اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close