قومینمایاں

خاتون کو ہراساں کرنے پر نادرا کے کنٹریکٹ ملازم کو گرفتار کر لیا گیا

کراچی: سائٹ ایریا سے خاتون کو ہراساں کرنے  پر نادرا کے کنٹریکٹ ملازم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون چند روز قبل نادرا میگا سینٹر سائٹ ایریا گئی تھی، ملزم نے خاتون کے موبائل پر غیر اخلاقی مواد بھیجا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم خاتون کو ہراساں کر رہا تھا، ملزم نے خاتون کو ملنے کے لیے خیبر گیٹ سائٹ ایریا پر بلایا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر نے خیبر گیٹ پر ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جا رہی ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close