قومینمایاں

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا

حکمہ صحت حکام کے مطابق مستونگ کے یونین کونسل کاریز نوتھ میں14ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

متاثرہ بچی کا تعلق پولیو سے انکاری گھرانے سے تھا جس کے اسٹول سیمپلز 5دسمبر کو اسلام آباد ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے تھے۔

پولیو کے نئے کیس کے ساتھ بلوچستان میں رواں سال پولیو کے کیسز کی تعداد 26ہوگئی۔

پاکستان میں پولیو سے متاثرہ کیسز کی سب سے زیادہ شرح صوبہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ہے۔

دوسری جانب کےپی کے میں سال2020 کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں پولیو کیسز میں 76فیصد کمی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال اکتوبر کے مہینے تک پاکستان میں 79اورافغانستان میں 53پولیو کیسیز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ یہ بیماری پوری دنیا کے صرف 2ممالک پاکستان اور افغانستان میں موجود ہے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close