جرائمنمایاں

سیکیورٹی گارڈکی فائرنگ سے ساتھی سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

کراچی کے علاقے گرومندر میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ساتھی سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گرومندر مزار قائد کے قریب وائٹ ہاوس نامی مکان میں دو سیکیورٹی گارڈ کے درمیان معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا ہوا۔

لیاقت نامی سیکیورٹی گارڈ نے ساتھی سیکیورٹی گارڈ کو نیند سے جگایا جس پر ملزم طیش میں آگیا اور لیاقت پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے تیجے میں 50 سالہ لیاقت موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ فائرنگ میں ملوث سیکیورٹی گارڈ موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے شواہد جمع کرکے تفتیش شروع کردی ہے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close