ادھر اُدھر کینمایاں

سندھ ميں ويکسینيشن کا عمل تیز کردیا،صوبائی وزیرسندھ

صوبائی وزیر تيمور تالپور نے بتایا کہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد کرونا وائرس کی کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور اس کے لیے ضروری ہے کہ شہری ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔ حکومت نے سوچ سمجھ کر لاک ڈاؤن ہٹایا اور اب عوام کا فرض ہے کہ دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ نہ کرنے کے لیے احکامات پر عمل کریں۔

تیمور تالپور نے بتایا کہ سندھ میں سب سے زیادہ ویکسین لگائی جارہی ہے۔ صوبے کے ویکسینیشن سینٹر جدید ترین ہیں اور لوگوں کو قطاریں نہیں لگانا پڑتیں۔صوبے میں کرونا وائرس کے حالات بہتر ہیں اور بے قابو نہیں ہوئے ہیں۔ جن افراد کو ویکسین لگائی ہے ان کو کرونا ہونے کی صورت میں بیماری کی شدت زیادہ نہیں ہوتی۔

انھوں نے کہا کہ تاجروں کو ويکسینيشن کيلئے مزيد وقت دے رہے ہيں۔حکومت نہیں چاہتی کہ تاجر شکوہ کريں کہ سندھ حکومت نےوقت نہيں ديا ہے۔ صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ مستقبل میں ایسا قانون لائیں گے جہاں صرف وہ جگہیں کھلی ہونگی جہاں کے اسٹاف نے ویکسین لگوائی ہوئی ہوگی۔ ابھی تک کوئی ایکشن نہیں لیا ہے لیکن آگے چل کر ایسا ہوگا

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close