جرائمنمایاں

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈکیتی کی واردات،ملزمان فرار

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ڈکیتی واردات ہوئی، تین ملزمان نے بنگلے میں داخل ہوکر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر واردات کی، جاتے جاتے کار بھی لے گئے۔

ملزمان نے الماری میں رکھے 80 تولہ طلائی زیورات، 8 ہزار 500 امریکن ڈالر اور 90 ہزار پاکستانی لوٹے، دوسرے کمرے سے ایک نیا اور ایک پرانا لیپ ٹاپ بھی اٹھا لیا، ایک ملزم مسلسل کسی سے رابطے میں تھا، ملزمان دیکھنے میں سرائیکی اور بات چیت اردو میں کر رہے تھے، ملزمان جاتے ہوئے آلٹو کار بھی اپنے ہمراہ لے گئے، پولیس نے گھر سے شواہد اکٹھا کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close