جرائمنمایاں

کراچی میں پولیس کے بھیس میں ملزمان کی معتدد علاقوں میں وارداتیں

کراچی کے ریڈ زون میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بھیس میں ملزمان کی وارداتیں کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

 ملزمان پولیس یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹوپیاں لگائے ہوتے ہیں اور ملزمان نے اپنے پاس واکی ٹاکی سیٹس بھی رکھے ہوتے ہیں جب کہ ملزمان زیادہ تر سفید رنگ کی گاڑیوں میں گھوم رہے ہوتے ہیں۔

ملزمان شہریوں کو روک کر رقم اور موبائل سمیت دیگر قیمتی اشیاء چھین لیتے ہیں جب کہ ملزمان صدر اور آرام باغ سمیت دیگر مقامات پر وارداتیں کرتے ہیں۔

اس حوالے سے پریڈی اور آرام باغ تھانوں میں کئی وارداتیں رپورٹ بھی ہوچکی ہیں، پولیس نے ملزمان کے خلاف پوسٹر جاری کردیا ہے کہ شہری ہوشیار باش ہوجائیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close