جرائمنمایاں

کراچی میں ٹریفک کے مسائل سنگین ایڈیشنل آئی جی کی زیر صدارت اجلاس

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس (KPO) میں ٹریفک کے مسائل اور ان کے حل کیلئےایک اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک جاوید علی مہر کے ہمراہ ٹریفک پولیس کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ڈی آئی جی ٹریفک اور ایس ایس پیز ٹریفک نے سابقہ میٹنگ کے دوران کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک نے ٹریفک کی روانی کیلئے اب تک کی جانے والی کارکردگی کے حوالے سے پریزنٹیشن دی، جن میں ٹریفک کے مسائل/ روانی میں مزید بہتری لانے کیلئے اپنی سفارشات بھی پیش کی ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے اس موقع پر اہم ہدایات دیں کہ ٹریفک سگنلز پر لگے مختلف جھنڈوں اور پینا فلیکس کو فوری ہٹایا جائے مستقبل میں جدید/حساس روڈ سگنلز کی تنصیب کے حوالے سے سفارشات مرتب کرکے اگلی میٹنگ میں پیش کرنے کیلئے ہدایات کی گئیں

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close