قومینمایاں

پیٹرول کے بعد عوام پر ایل پی جی بم بھی گرادیا گیا ہے

پیٹرول کے بعد عوام پر ایل پی جی بم بھی گرادیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے 38 پیسے کا اضافہ کردیا گیاہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق فروری 2021 کیلئے ہوگا۔

ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر 122 روپے 46 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے جس کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 157 روپے 89 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ جنوری میں ایل پی جی کی قیمت 147 روپے 51 پیسے فی کلو تھی۔

ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1863 روپے 14 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ جنوری میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1740 روپے 69 پیسے تھی

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close